میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

شہباز شریف کا کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے اس دوران نواز شریف نے کہا کہ کراچی والے تیاری کریں شہباز شریف آپ کے پاس آ رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے، نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدے داروں کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں