میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ نعیم الرحمن کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات ، شفاف انتخابات پر زور

حافظ نعیم الرحمن کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات ، شفاف انتخابات پر زور

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ سے پیر کو ان کے دفتر میں ملاقات کی اور الیکشن کے آزادانہ ، صاف اور شفاف کرانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا اور سیاسی و پارٹی گورنر کی موجودگی اور انتظامیہ سے سرکاری افسران کو آر اوز ڈی آر اوز تعینات کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ شفافیت کا تقاضا ہے کہ عدلیہ سے آر اوو دی آر او لینا نا گزیر ہے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے جماعت اسلامی کے وفد کو الیکشن صاف ، شفاف کرانے کی یقین دہانی کرائی ، بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمشنر نے جو وعدے کیے ہیں ان کا پاس رکھیں گے اور جن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ماضی کی طرح بلدیاتی انتخابات میں ان سے قبل جو الیکشن کمشنر تھے ان کی طرح پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے۔بلدیاتی انتخابات کی طرح دھاندلی کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا محدود آپشن کھلا ہے لیکن کسی بھی ایسی پارٹی سے نہیں کریں گے جو کراچی کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہے ۔ سیا سی اور پارٹی گورنر کی موجودگی میں انتخابات کا صاف شفاف ہونا ممکن نہیں ، چارو ں صوبوں کے گورنر مطعل کیے جائیں ۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء راجہ عارف سلطان ، سیف الدین ایڈوکیٹ ، سٹی کونسل کے رکن قاضی صدر الدین اور جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں