میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کے لیے ہو گا، الیکشن کمیشن

اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کے لیے ہو گا، الیکشن کمیشن

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا، قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخاب ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضا نہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں پوری اسمبلی کا انتخاب ضمنی الیکشن نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخاب ہو گا، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانے ہوں گے، 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں