میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالے بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی بچا ئومارچ آج ہوگا

کالے بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی بچا ئومارچ آج ہوگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون،شہری اداروں پر قبضے کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مسائل کے حل اور جائز وقانون حق کے لییاتوار 19دسمبر کو 3بجے دن ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد تا تبت سینٹر عظیم الشان اور تاریخی کراچی بچا مارچ منعقد ہوگا۔ مارچ میں شہر بھر سے خواتین سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد میں شریک ہوگی۔مارچ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی وطبقات اور اقلیتی برادری سے وابستہ افراد، مزدور تاجر و صنعتکار،علما کرام،اساتذہ کرام،وکلا،ڈاکٹرز،انجینئرز،طلبہ،بچے، بزرگ ونوجوان اہل کراچی کی حق تلفی اور سندھ حکومت کی کراچی دشمنی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔کراچی بچا مارچ میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کیے گئے ہیں۔ مارچ کے شرکا تمام اضلاع سے جلوسوں او رریلیوں کی شکل میں امرا اضلاع کی قیادت میں مزار قائد پہنچیں گے۔ ایم اے جناح روڈ پر سڑک کے ایک ٹریک کو خواتین اور دوسرے ٹریک کو مردوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔تبت سینٹر پر قائدین کے خطاب کے لیے ایک بہت بڑا اسٹیج تیار کیاگیا ہے اور بڑے پیمانے پر سانڈ سسٹم کا انتظام کیا گیا ہے۔ایم اے جناح روڈ پر بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے جھنڈے سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف اور حقوق کراچی تحریک کے مطالبات پر مشتمل بینرز لگائے گئے ہیں،دریں اثنا حقوق کراچی مارچ کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہفتہ کو بھی شہر بھر میں بڑی تعداد میں کیمپ لگائے گئے یہاں رات گئے تک زبردست گہما گہمی،نوجوانوں کا جوش وخروش اور عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری رہا،کیمپوں پر حق دو کراچی کو مہم کے حوالے سے ترانے چلتے رہے،رہائشی علاقوں، اہم سڑکوں اور شاہراں پر نوجوانوں کی موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئی اور شہر بھر میں موبائیل پبلسٹی بھی کی جاتی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں