میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان نے سیاسی صف بندی شروع کر دی

بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان نے سیاسی صف بندی شروع کر دی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان نے سیاسی صف بندی شروع کر دی نئے چہرے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا سابق رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے گئے عرصہ دراز سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے حیدر عباس رضوی ایک مرتبہ پھر فعال ہو گئے آ ئندہ چند روز میں متحدہ پاکستا ن کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جا ئے گاذرائع کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل تنظیمی ڈھانچے کو مزید منظم کرنے کے لیے حالیہ دنوں پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو سیاسی نقصانات سے بچانے کے لیے متحدہ پاکستا ن کی جانب سے خصوصی ایجنڈا بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت بلدیاتی انتخابات میں نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔اس ضمن میں متحدہ پاکستان کی جانب سے علاقائی سطح پر پارٹی کے لیے عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے ذمہ داران و کارکنان سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں جن پر بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے وفادار امید واروں کے نام تجویز کرنے پر زور ڈالا جا رہا ہے۔متحدہ پاکستان کو شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے لا تعداد امیدواروں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ جلد باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے سیاست سے دوری اختیار کرنے والے حیدر عباس رضوی نے بھی حالیہ دنوں پارٹی سے ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے ایک مرتبہ پھر تنظیمی سرگرمیاں بڑھا دیں ہیں جس کے تحت متحدہ پاکستان کی سیاست کو خیر باد کہہ کر دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے والے اہم رہنماؤں کی واپسی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں