شیخ رشید نے بھی ٹوئٹر پر تین کے علاوہ سب کو ان فالو کر دیا
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وزارت کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے بھی چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔ اس سے قبل وہ تقریباً ڈیڑھ درجن افراد اور اداروں کو فالو کررہے تھے ۔عمران خان کا شمار مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے ۔ٹوئٹر پروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے پروفائل کے مطابق وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے ڈی جی، اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خلیجی اخبار کے مطابق اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے ۔ٹوئٹرپروفائل کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد 5.5 ملین ہے ۔