پہلی حلال فوڈ اتھارٹی کا انفراسٹرکچر تیار ،دفاتربھی کھل گئے
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل پاکستان حلال فوڈ اتھارٹی اختر بھو گیو نے کہا ہے کہ بتایا کہ ملک میں حرام اشیا ء کی روک تھام کیلئے کام کیا جائے گا اور صرف 6 ماہ میں اشیا ء کو حلال سرٹیفکیٹ دینا شروع کر دیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کوئی امپورٹڈ چیز بغیر پاکستانی حلال سرٹیفکیٹ ملک میں نہیں آسکے گی جبکہ کاسمیٹکس، بچوں کا دودھ، بسکٹس اور کھانے پینے کے آئٹمز پہلے چیک ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ حلال سرٹیفکیٹ نہ ہونے والوں پر پابندی لگا دی جائے گی اور سامان کی سرٹیفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا جائے گا۔ شہری موبائل ایپ کے ذریعے بارکوڈ ٹریس کرسکیں گے جس سے شہری خود پہچان سکیں گے کون سی چیز حلال ہے اور کب بنی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں حلال فوڈ کی 3 کھرب ڈالر سے زائد کی مارکیٹ ہے اور حلال فوڈ اٹھارٹی بنانے کا مقصد برآمدات کو بڑھانا ہے ۔پہلی حلال فوڈ اتھارٹی کا انفراسٹرکچر تیار کر لیا گیا ہے جس کے دفاتربھی کھل گئے ہیں۔