میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے ججز کے خلاف ایکشن لے گی، اٹارنی جنرل

حکومت مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے ججز کے خلاف ایکشن لے گی، اٹارنی جنرل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ حکومت مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے ججز کے خلاف ایکشن لے گی۔غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے پر اپنے بیان میں اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دینی پڑے گی، خصوصی عدالت کے فیصلے سے پاک فوج کو اٹیک کیا گیا، خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلے غیر آئینی،غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ، فیصلے کو کالعدم قرار دلانے کے لیے اقدامات کروں گا، تفصیلی فیصلے سے ظاہر ہے کہ یہ دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا، جج کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت ایکشن لینا پڑے گا، حکومت ان ججز کے خلاف ایکشن لے گی، ایسا شخص جس کا ذہنی توازن درست نہیں اسے جج نہیں رہنا چاہیے ،ایک ٹی وی انٹرویو میں انور منصور خان نے کہا کہ صدر ہو یا نہ یہ انتہائی اہم سوال ہے کہ کوئی بھی شخص سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کرسکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں