میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری

سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری کیے گئے ہیں، کابینہ اجلاس میں افسران کو میڈیا ٹاک اور پریس کانفرنس سے ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ اپنی کارکردگی صرف پریس ریلیز کے ذریعے ہی میڈیا کو بتائی جائے۔ پولیس افسران کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔دوسری طرف پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیا سے دوری کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے، ضلعی افسران نے بھی اعلی حکام سے شکوہ شروع کر دیا ہے کہ کوریج نہ ہونے سے پولیس کا مورال گر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں