میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرخزانہ اور آئی ایم ایف وفد کے ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات

وزیرخزانہ اور آئی ایم ایف وفد کے ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے چیف مشن ہیئر لڈ فنگر کو حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے ، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہے ، آئی ایم ایف کے چیف مشن ہیئرلڈ فنگر بھی مذاکرات کا حصہ تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، اور حکومت کی طرف سے بجلی و گیس کی قیمتوں، ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان آئیگا اورجنوری کے دوسرے ہفتہ میں ہی مشن پاکستان کیلئے اقتصادی پیکج کو فائنل کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں