میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں آصف زرداری اور فریال تالپور ملوث
شیئر کریں
سپریم کورٹ میں جمع جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا،رپورٹ کے مطابق سندھ کی ایک اہم شخصیت نے اربوں روپے جاری کروائے ، حسین لوائی سمیت 30 بینکرز کے نام بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ ا سکینڈل میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں بیمار صنعتوں کی بحالی کے نام پر اربوں روپے دینے پر سندھ حکومت کی اہم شخصیت کا نام بھی شامل ہیں جبکہ سندھ حکومت کے دو درجن افسران کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔حسین لوائی سمیت تیس بینکرز کے نام بھی منی لانڈرنگ رپورٹ میں موجود ہیں اور جعلی اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے والے 20 ٹھیکیداروں کا بھی رپورٹ میں ذکر ہے ۔