میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ، تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ، تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2018کے دوران برآمدات اور درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2018کے دوران9 ارب 12کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال2017-18 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر زیادہ تھیں۔اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2018-19 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 23 ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، جو گذشتہ مالی سال 2017-18 کے اسی عرصے کے مقابلے میں18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اس طرح درآمدات میں 0.78 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2017 کے دوران تجارتی خسارہ 14 ارب 81کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، جو مالی سال 2018-19 کے اسی عرصے میں 14 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 31 کروڑ ڈالر سے کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 2.03 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں