میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجروں‌کو حقوق نہیں‌25ہزار نوجوانوں‌کی نعشیں‌ملیں،مصطفیٰ کمال

مہاجروں‌کو حقوق نہیں‌25ہزار نوجوانوں‌کی نعشیں‌ملیں،مصطفیٰ کمال

منتظم
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کا نام،نشان کراچی کی ترقی اور منشور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان کے کونے کونے، چپے چپے میںپھیل گئی ہے اور لوگ جو ق در جو ق ہمارے قافلے میں جڑ رہے ہیں۔ ان خیالات عوامی رابطہ مہم کے لیے سلسلے میں نارتھ ناظم آبادمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمددیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں مہاجر ہوں مجھے اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہاجر نام پر اس قوم کو ایک دفعہ پھر دھوکا دیا جارہاہے اور آج بھی مینڈیٹ مہاجر نام پر ہی ہے ، کراچی میں کوئی ایم پی اے نہیں ہے‘ کیا میئر نہیں‘ سب چاند پر گئے‘ کراچی کے لوگوں نے کسی کو ووٹ نہیںدیا، مہاجر وں کو اور کیا دیں گے پینے کا پانی صاف نہیں، 25ہزار نوجوانوں کی نعشیں دیدی، دنیا میں ایم کیوایم واحد پار ٹی ہے جس نے شہداء قبرستان بنا کر رکھا ہے، انہوںنے کہاکہ ٓاسمان سے کوئی فرشتہ نہیں اترے گا ہمارے حالات بدلنے کے لیے نہیں ہمیں خود اٹھانا ہو ۔ پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہاکہ 24دسمبر کو ہونے والا جلسہ ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا جس میں تمام قومتیوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،پاک سر زمین پارٹی کے تحت 24دسمبر کولیاقت آباد کے فلائی اوور پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں جن میں نارتھ ناظم آباد یوسی 23،ناظم آباد گلبہار (غیاض میڈیکل)،ناظم آباد گلبہار لیاقت چوک، سرجانی سیکٹر 36، گلبرگ بلاک 14 اور نارتھ کراچی یوسی 1شاہ نواز بھٹو کالونی ان اجتماعات میں سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، اشفاق منگی،نیشنل کونسل کے اراکین نیک محمد، آفاق جمال،حفیظ الدین، ندیم رضی، محمد عبدالرزاق، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ساجد رشید، پی ایس پی کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں