میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور میں‌2 خودکش بمبار داخل، 5 تفریحی پارک انتہائی حساس قرار

لاہور میں‌2 خودکش بمبار داخل، 5 تفریحی پارک انتہائی حساس قرار

منتظم
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ) کرسمس کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث لاہور کے 5 تفریحی پارکوں کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا،حساس اداروں نے پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی کہ دو خود کش بمبار شہر میں داخل ہو گئے ہیں، جو پارکوں میں خود کش حملہ کر سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس قرار دیے گئے پارکوں میں گلشن اقبال پارک، چڑیا گھر، ریس کورس، لارنس گارڈن اور ماڈل ٹائون پارک شامل ہیں۔ خود کش بمبار کرسمس کے موقع پر بزدلانہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ حساس ادارے نے پولیس کو خبردار کیا کہ حساس قرار دیے گئے پارکوں میں سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ حساس ادارے کی جانب سے بھجوائے گئے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ پارکوں کے ٹوٹے ہوئے حفاظتی جنگلوں، دیواروں کی جلد تعمیر کی جائے اور پارکنگ والے مقامات پر لاوارث گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشا کو بھی فوری چیک کیا جائے۔ تفریحی مقامات کے اردگرد علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔ذرائع کے مطابق شہر میں داخل ہونے والے خود کش بمباروں کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان اور ان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رانا عمر فاروق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گلشن اقبال پارک کے حوالے سے خفیہ اداروں کی جانب سے پیشگی اطلاع مل چکی ہے اور وہاں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں