میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو رہا کرانے کا عزم، پشار میں الجہاد الجہاد کے نعرے

عمران خان کو رہا کرانے کا عزم، پشار میں الجہاد الجہاد کے نعرے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے ۔ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے ۔پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انقلاب آئے گا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے ۔کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حصہ لیا۔علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کر عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگوائے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے ملک بھر سے کارکنان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کا کہا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں