اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، مذہبی اور سیاسی اجتماع پرپابندی عائد
ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی و سیاسی اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے اور کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا ہے ۔اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔