میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی طبیعت ناساز، ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر

وزیراعظم کی طبیعت ناساز، ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز موخر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب منگل کو ہو گا۔وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کوئی ملاقات یا اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی جبکہ پیر کو کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا۔ڈاکٹر نے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔شام کو دوبارہ چیک اَپ کے بعد آئندہ کی میٹنگ طے کی جائیں گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس زیر صدارت اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیے جانے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جانی تھی۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب آج منگل کو ہو گا۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے ۔نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں