میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ایچ کیو حملہ کیس ،نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس ،نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے ۔ ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا ہے ۔ اس موقع پر وکلائے صفائی نے اعتراض کیا کہ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے ۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ مقدمے میں 23ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ 23اشتہاری ملزمان میں شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں 120 ملزمان مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں