میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی فوج میں بھرتیوں کے خلاف مذہبی یہودیوں کے مظاہرے

اسرائیلی فوج میں بھرتیوں کے خلاف مذہبی یہودیوں کے مظاہرے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل میں جنوبی اور شمالی سرحدوں پر لڑائی کے دوران فوجی دستوں میں شامل ہونے کے لیے مزید الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو طلب کیا گیا تو توقع کے مطابق حریدیم کا احتجاج شروع ہوگیا۔ یاد رہے حریدیم انتہا پسند مذہبی یہودیوں کو کہا جاتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حریدیم نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرے شروع کر دیے ۔ بھرتی کے خلاف انتہا پسندوں کے مظاہرے جھڑپوں اور جھگڑوں میں بدل گئے ۔ کئی مظاہرین زخمی ہوگئے اور سڑکوں پر پھیل گئے ۔ مظاہرین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ اسرائیلی پولیس نے مداخلت کرکے انہیں منتشر کیا اور ان کا دھرنا ختم کردیا۔یہ پیش رفت اسرائیلی فوج کی جانب سے حریدیم کو نئے نوٹس جاری کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ اس نوٹس میں مذہبی یہودیوں سے فوج میں بھرتی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اتوار کے روز فوج نے مزید مذہبی یہودیوں سے کہا کہ وہ جنوبی اور شمالی سرحدوں پر لڑائی کے دوران اپنی افواج میں شامل ہوں اور افواج کو طاقت دیں۔ مبصرین نے اس قدم کے خلاف خبردار کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ اقدام مذہبی اور سیکولر اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں