قومی انتخابات ،پی پی ،ایم کیوایم بیانات کی جنگی مشقیں کررہی ہیں ، حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر کے دوست ممالک کی طرح جنگی مشقیں کررہی ہیں ، کراچی اور سندھ کے عوام بیدار ہوچکے ہیں ، اب سندھی اور مہاجر کے نام پر سیاست نہیں کی جاسکتی ، عام انتخابات میں کراچی کے عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ہوں یا چھوٹے میاں اوربڑے میاں اہل کراچی اپنے ووٹ سے ان سب سے انتقام لیں گے جنہوں نے کراچی کے عوام کا استحصال کیا۔ قومی انتخابات میں عوام ان تمام غداروں سے انتقام لیں گے جنہوں نے مسئلہ فلسطین پر دوریاستی حل کی بات کی اور فلسطینیوں کے لیے کچھ نہیں کیا،کراچی کے عوام کو مردم شماری کے نام پر دھوکا دیا گیا جس کے نتیجے میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نمائندگی کم کردی گئی ۔