میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اغوا کاروں سے پولیس مقابلہ، 2نوجوان بازیاب

کراچی میں اغوا کاروں سے پولیس مقابلہ، 2نوجوان بازیاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹائون میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے دو مغوی لڑکوں کو بازیاب کرا لیااور مقابلے میں 2 اغواکار گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کا اغوا کاروں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو اغواکار گرفتار کر لیے گئے، کارروائی کے دوران دو مغوی بھی بازیاب کرائے گئے ہیں۔ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں اور خفیہ اطلاع پر اسکانی روڈ، یار محمد گوٹھ نزد رئیس گوٹھ کراچی پر کارروائی کی، جہاں اغوا کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اغوا کار اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے، جس میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔بازیاب ہونے والے مغویوں میں 18 سالہ ریان اور 15 سالہ رضوان شامل ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان میں ریاض احمد اور اعجاز احمد شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں