میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان

عمران خان کا 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی۔پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر 23 ایف آئی آر کاٹی گئیں، مجھے ایسے رکھا جیسے غدار ہوں، مجھ پر ایسے ظلم کیا گیا جیسے پاکستانی نہیں ہوں۔عمران خان نے کہا کہ انہیں بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، بلاول ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ نے چوری کا پیسا کہاں کہاں رکھا ہے؟پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں افسوس کے ساتھ بھارت کی مثال دینی پڑتی ہے ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا پھر مان گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں