میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیموں کے7 دہشت گرد دھر لیے گئے

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیموں کے7 دہشت گرد دھر لیے گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق ، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں