بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشت گردمارے گئے
شیئر کریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خفیہ معلومات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے مقام پر آپریشن کیا، آپریشن ان دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا گیا جو سکیورٹی فورسز، شہریوں پر فائرنگ اور ایم 8 موٹروے پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے تھے۔بیان کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اورجاسوسی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور جوانوں کو علاقے میں اْتارنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا پڑا، اسی دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے، مارے جانے والوں دہشتگردوں سے آئی ای ڈیز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔