میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی معیشت کیخلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، اسحاق ڈار

ملکی معیشت کیخلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی نہیں کر سکے گا، انشا اللہ وقت پر تمام ادائیگیاں کی جائیں گی، پاکستان سکوک بانڈز کے حوالے سے اپنی ادائیگی کر سکتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، معیشت کے حوالے سے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے، ایسے بیانات سے اثرپڑتا ہے، یوروبانڈزبھی وقت پرادا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں