میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کاسکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل پر ایکشن لینے کا دعویٰ

سندھ حکومت کاسکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل پر ایکشن لینے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر ویاسکینڈل پر سندھ حکومت نے ایکشن لیا ہے۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیہون حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی غلطی سامنے آئی ہے، ذمے داران کو سزا ملنی چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اس شاہراہ کو ڈبل کرنے کے لیے 7 ارب روپے دیے تھے، ماضی کی نااہل وفاقی حکومت نے سڑک کی تعمیر نہیں کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ایکشن لیا ہے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، انتظامیہ کو شاہراہ پر بیئریر لگانے چاہیے تھے، یہ حادثہ انسانی غلطی سے ہوا۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طور پر نکالا گیا، عمران خان خود کرپٹ ہیں اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں، عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، ان کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کال کو کہتا تھا کہ مس کال ثابت ہوگی ایسا ہی ہوا، بین الااقوامی سازش کے معاملے سے بھی اب وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں، توشہ خانہ اسکینڈل، گھڑی فروخت کرنا اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، وہ کہتے ہیں کہ سازش سیہٹایا گیا مگر کبھی نہیں بتایا کہ خود کیسیاقتدار میں آئے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو کورونا الائونس صرف سندھ میں دیا جا رہا ہے، وبا ختم ہونے کے بعد یہ الائونس ختم ہو گیا ہے، ہیلتھ الائنس کے مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں