میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی معمر ترین اسکول طالبہ کا 99 سال کی عمر میں انتقال

دنیا کی معمر ترین اسکول طالبہ کا 99 سال کی عمر میں انتقال

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دنیا کی سب سے معمر پرائمری اسکول کی طالبہ پریسلا سیتینی کا 99سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، 90 کی دہائی میں سیکھنے کی ان کی ثابت قدمی پر مبنی ایک فرانسیسی فلم کی یونیسکو نے بھی تعریف کی تھی۔ ان کے پوتے سامی چیپسرور نے کو دی اسٹینڈرڈ اخبار کو بتایا کہ پرسیلا جو "گوگو پرسیلا” کے نام سے مشہور تھیں سینے کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے بعد بدھ کو اپنے گھر کے اندر انتقال کر گئی۔ موت سے تین دن قبل اس وقت اسکول جانا چھوڑ دیا تھا جب انہیں سینے میں درد محسوس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان پر فخر ہے۔ یونیسکو نے بتایا کا پرسیلا کی عمر 94 سال تھی جب اس نے کینیا کی رفٹ ویلی میں واقع اپنے گاؤں کے مقامی اسکول کی پرنسپل کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی درخواست کو قبول کرنے پر آمادہ کیا تھا، یونیسکو نے معمر خاتون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرسیلا کی مثال ایسی ہے جس کی ان کے معاشرے کے اندر اور باہر پیروی کرنا چاہیے۔ گزشت برس یونیسکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں پرسیلا نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکول واپس جانے کا ان کا مقصد کینیا میں نوجوان ماں کو بچے پیدا کرنے کے بعد اسکول واپس آنے کی ترغیب دینا اور انہیں سماجی بدنامی کے خوف سے اسکول چھوڑنے سے روکنا ہے۔ پرسیلا نے کہا تھا کہ میں نہ صرف ان کے لیے بلکہ دنیا بھر کی ان لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی جو اسکول نہیں جا رہی ہیں۔ پرسیلا نے بہ بھی کہا کہ اگر عورت تعلیم حاصل نہیں کرتی ہے تو اس میں اور مرغی میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ پرسیلا کی کاوشوں کا احاطہ ایک فرانسیسی فلم گوگو میں کیا گیا تھا۔ اس فلم نے انہیں گزشتہ سال زندگی میں پہلی مرتبہ جہاز میں سوار ہونے اور فرانسیسی صدر میکرون کی اہلیہ سے ملنے فرانس جانے کی اجازت دی۔ فلم کے شریک مصنف پیٹرک بسیز نے کو پریسیلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کا لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں