میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران: صوبہ کرمانشاہ میں پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس سربراہ قتل

ایران: صوبہ کرمانشاہ میں پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس سربراہ قتل

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس کے سربراہ کرنل نادر بیرامی کو صوبہ کرمانشاہ کے شہر سہنا میں "فساد پسندوں” کے ہاتھوں قتل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ صحنہ شہر کے سربراہ ہانبخش زنغنہ تبار نے بتایا کہ کئی "فسادیوں اور غنڈوں” نے سفید ہتھیاروں سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کرنل بیرامی مارا گیا۔ تبار نے مزید کہا کہ سکیورٹی سروسز بیرامی کے قتل میں ملوث افراد کو ان کے قتل کے فورا بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ایران میں مظاہروں کے تیسرے مہینے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی "ایران انٹرنیشنل” نے ایک دستاویز کا انکشاف کیا ہے جس میں ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے احتجاج کے دوران کسی بھی فوجی یا ان کے اہل خانہ کی گرفتاری کے بارے میں روزانہ رپورٹس طلب کی ہیں، اس صورتحال سے اپنے اہلکاروں کے منحرف ہو کر احتجاج میں شامل ہونے کے بارے میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی تشویش ظاہر ہو جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں