میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی۔ مفتی تقی عثمانی کے مطابق مفتی مولانا رفیع عثمانی کی نماز جنازہ صبح 9 بجے دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 86 برس تھی۔ مرحوم، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی، جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔ وہ تقسیم ہند سے قبل ہندوستان کے صوبے دیوبند میں 21 جولائی 1936 کو پیدا ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں