میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت: بیوروکریسی میں تبادلے،  مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

سندھ حکومت: بیوروکریسی میں تبادلے، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت میں بیوروکریسی میں تبادلوں کی ہوا چل پڑی ہے، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران کے تقررو تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری عبدالرشید سولنگی کوسیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کرعمران عطاء سومرو کوتعینات کردیا گیا ہے جبکہ عبدالرشید سولنگی کو سیکریٹری انڈسٹریز تعینات کردیا گیا ہے، وہاں سے سیکریٹری انڈسٹریز عبدالغنی سہتو کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ20کے عمران عطا سومرو کو سیکریٹری اطلاعات تعینات کرنے کے بعد ان کی جگہ گریڈ 20 کے شارق احمد کو سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے ڈی جی زبیر احمد چنہ کا تبادلہ کرکے گریڈ21 کے امتیازعلی شاہ کو ڈی جی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے اورزبیر احمد چنہ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ ایمرجنسی لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں