میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جام عبدالکریم جوکھیو قتل میں ملوث نہیں، شہید ناظم جوکھیو کا بھائی پہلے بیان سے مکر گیا

جام عبدالکریم جوکھیو قتل میں ملوث نہیں، شہید ناظم جوکھیو کا بھائی پہلے بیان سے مکر گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملیر میں عرب شکاریوں کو روکنے والے شہید ناظم جوکھیو کا بھائی اپنے پہلے بیان سے مکر گیا ، افضل جوکھیو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو قتل میں ملوث نہیںاور اس کا نام قتل کیس سے نکالا جائے، جبکہ مقتول کی بیوہ اور والدہ نے کہا ہے کہ جام عبدالکریم جوکھیواور جام اویس جوکھیو کو کبھی معاف نہیں کریں گی، ہم کیس لڑیں گے ، چاہے ناظم پر قربان کیوں نہ ہوجائیں۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق ملیر کی عدالت میں جمع کروائے گئے بیان میں مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی افضل نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو نے مجھے قسم دی ہے کہ میرا قتل سے تعلق نہیں، ناظم کے قتل میں پی پی ایم پی اے جام اویس اور دیگر ملوث ہیں، جام عبدالکریم کا نام کیس سے خار ج کیا جائے اور وہ قتل میں ملوث نہیں۔ جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں ان کی بیواہ شیریں جوکھیو اور والدہ کا بیان بھی رکارڈ ہوگا، کیس میں ان کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔ دوسری جانب مقتول ناظم کی والدہ نے کہا کہ افضل گھر آئے تو اس کو جوتے سے ماروں گی، وہ میرا بیٹا کہلانے کے لائق نہیں ، افضل میرے سامنے نہ آئے اس نے توبہ کردی ہے، جام عبدالکریم ، جام اویس جوکھیو، نیاز سالار کو پھانسی دی جائے، ہم قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور نہ کبھی صلح کریں گے۔ مقتول ناظم جوکھیو کی بیواہ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میں نے شوہر کے قتل کیس میں پی پی ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو کو معاف نہیں کیا،افضل خود گھر آیا اور کہا کہ جام عبدالکریم کے لوگ تم کو لینے آئے ہیں ، جام عبدالکریم نے ہی ناظم کو قتل کروایا ہے ،جام عبدالکریم ہم کو گولیوں مارنا چاہتے ہے تو ہم تیار ہیں، ناظم کی والدہ اور میں ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ناظم کے بھائی افضل پر دبائو ڈال کر بیان لیا گیا ہے، افضل کو کمرے میں بند کرکے بیان دینے کے لئے کہا گیا ہے، وکیل مظہر جونیجو نے بھی ہم سے دھوکہ دیا ہے اور اس نے ہم کو انصاف فراہم کروانے میں مدد کرنے کا واعدہ کیا تھا۔شیریں جوکھیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد اس کو بھی انصاف فراہم نہیں کرسکے، ہم یتیموں کو انصاف فراہم کرنے میں مددکریں، زرداری اور دیگر بڑے امیر لوگ پیسے چلا رہے ہیں ، وڈیرے غریبوں پر تشدد کرنے کے لئے بٹھائے ہوئے ہیں ، صوبائی وزیر ساجد جوکھیو ووٹ لینے وقت جلد آجاتا ہے، اس کو بھی گرفتار کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں