میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے نیند سے بیدار، 5 رہائشی اسکیمیں غیرقانونی قرار

ایس بی سی اے نیند سے بیدار، 5 رہائشی اسکیمیں غیرقانونی قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نیند سے جاگ گئی، 5 رہائشی اسکیموں کو غیرقانونی قرار دے دیا، الرحمن ٹاور،الصفاء ٹاور،ایشین گلیکسی ٹاور، ایشین ڈومینو ہاؤسنگ اسکیم اور نعمت سٹی ہاؤسنگ اسکیم شامل، مذکورہ اسکیمیں کئے عرصے سے جاری، لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگ چکا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نیند سے جاگ اٹھی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے دیہہ جامشورو تعلقہ قاسم آباد میں 5تعمیراتی رہائشی اسکیموں کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، ایس بی سی اے حیدرآباد ریجن کے اعلامیے کے مطابق الرحمن ٹاور،الصفاء ٹاور،ایشین گلیکسی ٹاور،ایشین ڈومینو ہاؤسنگ اسکیم اور نعمت سٹی ہاؤسنگ اسکیم دیہہ جامشورو تعلقہ قاسم آباد حیدرآباد کے مالکان /اسپانسرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی برائے فروخت حاصل کئے بغیر اپنی اسکیموں کی تشہیر اور غیر قانونی بکنگ شروع کردی ہے جبکہ تعمیراتی پروجیکٹس یا پلاٹوں کی اسکیم میں کسی بھی قسم کی اشتہاری مہم یا بکنگ سے قبل ایس بی سی اے سے این اوسی برائے تشہیر و بکنگ حاصل کرنا لازمی ہے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اسکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کا یہ عمل ایس بی سی اے آرڈیننس کے تحت غیر قانونی ہے اور ادارے نے مذکورہ اسکیمز کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے، اعلامئے میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا اسکیموں میں بکنگ یا خرید و فروخت سے قبل ایس بی سی اے ریجنل آفس حیدرآباد سے معلومات حاصل کرلیں بصورت دیگر ادارہ کسی بھی بکنگ یا لین دین میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرے گا، واضع رہے کہ قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں جاری ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں