میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شبلی فراز کا الیکشن کمیشن سے ووٹنگ مشین پرفوری طور پر کام شروع کرنے کا مطالبہ

شبلی فراز کا الیکشن کمیشن سے ووٹنگ مشین پرفوری طور پر کام شروع کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی کرانے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن ترمیمی بل 2021ئ￿ پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے قانون کے بعد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عمل درآمد کرے اور ای وی ایم کا انتخاب کرے، یہ واضح ہے کہ آئندہ عام انتخابات ٹیکنالوجی کی مدد سے ہونے ہیں جب کہ اپوزیشن عدالت جانا چاہتی ہے تو بالکل جائے۔ان کا کہنا تھا قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنے کے بعد اب ہم الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کہ وہ کون سی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو سلیکٹ کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں