میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد،10ماہ میں کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا، رپورٹ

شہرقائد،10ماہ میں کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا، رپورٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی( سی پی ایل سی)نے کہاہے کہ 10 ماہ کے دوران کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 18ہزار موبائل فون چھینے گئے ۔سی پی ایل سی نے رواں سال کے 10 ماہ میں ہونے والے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں،جس میں بتایاگیاہے کہ وارداتوں کے دوران 322شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جنوری سے اکتوبر تک بھتہ خوری کی17وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اغوا برائے تاوان کی 2 اور بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی جبکہ ، شہریوں سے 10ماہ میں تقریبا18ہزار موبائل فون چھینے گئے اور 1300سیزائدگاڑیاں چوری یاچھینی گئیں جبکہ 30ہزار سے زائد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے 281گاڑیاں،1845موٹرسائیکلیں ریکورکیے ، چھینے گئے 1885موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ۔حکام کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کے اختتام پر جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے موبائل فون یا موٹرسائیکل چھیننے کے بہت سے واقعات درج نہیں کروائے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں