میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زمان ٹائون ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار

زمان ٹائون ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

؎ سی ٹی ڈی آپریشن پولیس نے کورنگی زمان ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیاہے۔کائونٹر ٹیررازم آپریشن ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پرزمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سوکوارٹر سیکٹر فائیو ڈی چار پول اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر محی الدین نوید عرف ماسٹرولد مسعود عالم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے سال 2018 میں اپنے ساتھیوں اسامہ اورشفیق عرف کالا کے ساتھ ملکر بلال مسجد سیکٹراکاون اے کورنگی زمان ٹائون میں رینجرزپر حملہ کیا تھا جس میں ایک جوان شہید اوردوزخمی ہوگئے تھے، گرفتار ملزم دہشت گردی کی دیگروارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اورمختلف تھانوں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکرجیل بھی جا چکا ہے۔ملزم نے قتل ،اقدام قتل ،جلاو گھیراو اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے،گرفتار ٹارگٹ کلرکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں