میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر ارشاد میمن ڈی جی کے عہدے پرتاحال قابض

ڈاکٹر ارشاد میمن ڈی جی کے عہدے پرتاحال قابض

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) محکمہ صحت کی طاقتور شخصیت کی پشت پناہی، غیرقانونی طور پر تعینات جونیئر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ہٹایا نہ جا سکا، گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی جی کے عہدے پر بٹھایا گیا تھا، کورونا فنڈز کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہوئیں، سماجی تنظیم کا 23 نومبر کو ڈی جی کو ہٹانے کیلئے دھرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے اہم عہدے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے پر براجمان جونیئر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو عہدے سے ہٹایا نہ جا سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی طاقتور شخصیت کی پشت پناہی کے باعث ڈی جی ہیلتھ کو ابھی تک ہٹایا نہ جا سکا ہے ، سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 8 مہینے قبل گریڈ 20 کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین میمن کو ہٹا کر گریڈ 19 کے موسٹ جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، لیکن محکمہ صحت کی طاقتور شخصیت ڈی جی کو ہٹانے میں رکاوٹ بن گئی ہے، ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر ارشاد میمن کے ماتحت گریڈ ریکارڈ 20 کے 10 سے زائد سینئر افسر کام کر رہے ہیں جس کے باعث افسران میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ کو کورونا ریلیف فنڈ کی مد میں دیے گئے کروڑوں روپے کی تحقیقات بھی مکمل ہو نہ ہوسکیں۔ دوسری جانب حیدرآباد کی سماجی تنظیم سوہنی دھرتی یوتھ کونسل نے غیر قانونی طور پر تعنیات ڈی جی ہیلتھ کو ہٹانے اور کروڑوں روپے کی فنڈز میں خرد برد کے خلاف 23 نومبر کو پریس کلب حیدرآباد کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں