میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسداد تجاوزات سیل متحرک تین ڈسٹرکٹ میں تجاوزات کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

محکمہ انسداد تجاوزات سیل متحرک تین ڈسٹرکٹ میں تجاوزات کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ انسداد تجاوزات سیل متحرک ہوگیاہے، تجاوزات کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کی ہیں۔ محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے کراچی کے تین ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اورڈسٹرکٹ سائوتھ میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فٹ پاتھ پر رکھے ہیوی الیکٹرک جنریٹر کے خلاف آپریشن شروع کیاگیاور بڑی تعداد میں الیکٹرک جنریٹر ضبط کر لیے گئے۔ سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بفرزون میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری تعداد میں تجاوزات کاخاتمہ کردیاگیاہے۔ادھرڈسٹرکٹ سائوتھ کے علاقے صدر میں بوہری بازار میں دوکانوں کے آگے بنائے گئے اسٹال مسمار اورسامان ضبط کرلیاگیا۔کراچی کے تین ڈسٹرکٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیاہے۔ آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر ،علاقہ ایس ایچ او پولیس کی بھاری نفری سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ کررہے ہیں۔واضح رہے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں