سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں ڈائریکٹر ڈیمالیشن کی ضیاء ،زاہد کالا کو چھوٹ
شیئر کریں
کراچی میں آئے روز بغیر نقشوں اور کمزور بنیادوں پر کھڑی عمارتوں کے گرنے کے واقعات سامنے آنے کے باوجود سندھ بلڈنگ کے اعلیٰ افسران میںکوئی ہلچل پیدا نہیں ہو رہی۔ ناجائز دولت کے حصول کی نہ ختم ہونے والی بھوک نے معمولی اہلکار سے لے کر ڈی جی ایس بی سی اے تک سب کے حواس گم کر دیے ہیں۔ چنانچہ ناجائز تعمیرات کا ضلع وسطی میں جاری سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ اطلاعات کے مطابق وسطی میں کالا گروپ کی نگرانی میں جہاں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، وہیں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ بھی دھڑلے سے تعمیر کروائے جارہے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد نے کالا گروپ سے خطیر رقم بٹورنے کے بعد ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا اندازہ لیاقت آباد نمبر 3 کی تنگ گلی میں رہائشی پلاٹ 463اور 594پر نقشے اورکسی منظوری کے بغیر ہونے والی تعمیرات سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔ان تعمیرات پر ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔