میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر گرفتاری سے روک دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلے میں نوازشریف کی وارنٹ معطلی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 24 اکتوبر عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔ سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں