میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی مقیم غیر ملکی چلے جائیں ورنہ ایکشن ہو گا، آئی جی سندھ کا انتباہ

غیر قانونی مقیم غیر ملکی چلے جائیں ورنہ ایکشن ہو گا، آئی جی سندھ کا انتباہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی جی سندھ پولیس راجہ رفعت مختار نے کہاہے کہ غیر قانونی طور مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طور پر چلے جائیں گے تو ٹھیک ہے، ورنہ ایکشن ہو گا، حکومت کی طرف سے واضح ہدایات آ گئی ہیں،صرف افغانی ہی نہیں بلکہ بنگالی، برمی اور دیگر قومیتوں کے لوگ بھی غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں،سندھ میں کام کرتے ہوئے مجھے لگ بھگ 50 دن ہو گئے ہیں کسی ایک دن بھی اس طرح کی صورتِ حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ ہی کوئی سیاسی مداخلت ہوئی، سندھ میں سسٹم کے بارے میں بہت سنا ہے، تاہم میں نے دیکھا نہیں ہے،کچے میں 4ڈاکو مارے گئے ہیں،9 ڈاکو سرینڈر کر چکے جن میں سے 2 کے سروں کی قیمت مقرر تھی جبکہ 12 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس انتخابات کے لیے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، کم وسائل ہونے کے باوجود سندھ پولیس بڑے بڑے بحرانوں میں کھڑی ہے، کم سہولتوں کے باوجود سندھ پولیس بڑے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے، اس پولیس نے جتنا کراچی میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا، کتنی ہی جانیں قربان کی، پھر کچے میں ڈاکوئوں کا مقابلہ کیا اور ابھی تک لڑ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں