اہل فلسطین سے یکجہتی ٗ جماعت اسلامی کے تحت آج مظاہرے ہوں گے
شیئر کریں
فلسطین میں جاری اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف اور فلسطین کے مسلمانوںاور حماس کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جمعہ 20اکتوبر کو پورے ملک کی طرح شہر بھر میں مساجد کے باہر مظاہرے ہوں گے ،فلسطین ریلیف فنڈ جمع کیا جائے گا اورریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔فلسطینی مسلمانوں پر مظالم اورغزہ کے محاصرے کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک کروڑ پٹیشن کے سلسلے میں عوام سے بڑے پیمانے پر رابطہ کیا جائے گا اور گھر گھر جاکر بھی دستخط کروائے جائیں گے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بعد نماز جمعہ مسجد خضراء صدر میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔دریں اثناء امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اہل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں ، نہتے و مظلوم فلسطینی ماؤں ، بہنوں ،بیٹیوں ،بزرگوں اور بچوں کے لیے فلسطین ریلیف فنڈ زیادہ سے زیادہ تعداد میں عطیات جمع کرائیں ۔