میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کے غیر قانونی دھندے بے لگام

عارف بلڈر کے غیر قانونی دھندے بے لگام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈرکے مزید فراڈ بے نقاب ،قادر ایونیو نامی اسکیم میں پلاٹس دو دو مرتبہ بیچنے کا انکشاف، الاٹیز 13 سال گزرنے کے باوجود قبضوں سے محروم، ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں کروڑوں روپے بھی ہڑپ، نقاش ولاز، عمار سٹی سمیت سینکڑوں اسکیمیں بنیادی سہولیات سے محروم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ،غیرقانونی تعمیرات اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے بدنام زمانہ عارف بلڈرز کے مزید میگا فراڈ سامنے آ گئے ہیں، جرأت کو شواہد کے ساتھ ملنے والی معلومات کے مطابق ہالا ناکہ پر 13 سال قبل عارف بلڈرز نے قادر ایونیو نامی اسکیم شروع کی تھی جس میں بکنگ کرانے والے الاٹیز ابھی تک قبضوں سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم میں پلاٹس دو دو مرتبہ بیچے گئے اور ایک ہی پلاٹ کی ڈبل فائلیں جاری کرکے جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گئے ، ذرائع کے مطابق قادر ایونیو میں میگا فراڈ پر متعدد درخواستیں مختلف اداروں میں دائر کی جا چکی ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز ڈیولپمنٹ کے نام پر مختلف اسکیموں کے الاٹیز سے اربوں روپے بٹورے گئے تاہم ابھی تک صادق لیونا، قادر ایونیو ،عمار سٹی، الکریم اسکوائر، الرحمان ٹاور سمیت متعدد اسکیمیں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے بے لگام ہو چکے ہیں جبکہ قبضوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ذرائع کے مطابق حیدرآباد نیو سٹی اسکیم کیلئے بھی آس پاس کے دیہات کی زمینوں پر قبضہ کرنے کیلئے بھرپور طاقت استعمال کی گئی تھی جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں