میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عشرت العبادواپسی کیلئے تیار، ناراض متحدہ رہنمائوں کویکجاہونے کاگرین سگنل

عشرت العبادواپسی کیلئے تیار، ناراض متحدہ رہنمائوں کویکجاہونے کاگرین سگنل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار )طویل عرصے سے کراچی کی سیاست سے کنارہ کش سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خاموشی توڑ گئے اپنی جماعت متحدہ قومی موؤمنٹ پر سخت ناراضگی کا اظہار کر دیا، مقتدر حلقوں نے ان سے رابطے تیز کر دیے آئندہ چند روز میں سیاست میں واپسی کا امکان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق گورنر سندھ کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کی جانب سے اپنی جماعت ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کیلئے بہت کچھ حاصل کرنے کے بعد پارٹی خود اپنے ہاتھوں تباہ ہوگئی ہے، یہ جماعت ملک کے متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت تھی بلکہ قومی اثاثہ بھی تصور کی جاتی تھی چند افراد کی سازشوں کا شکار ہو کر دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے متحدہ قومی موؤمنٹ کی سیاست میں ہمیشہ ثالثی کا کردار ادا کیا گیا ہے، وہ 22 اگست 2016 بانی متحدہ کی ملک دشمن تقاریر کے بعد مسلسل مہاجر سیاست کے بکھرے دھڑوں کو یکجا کرنے کے لیے شہر قائد میں نئے سیاسی فارمولے کا قیام عمل میں لانے کی کوششوں میں مصروف تھے، انکی متحدہ قیادت سے ناراضگی کی ایک وجہ آرٹیکل 149(4) کا سوشہ بھی بتائی جاتی ہے، جو متحدہ رہنما و وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم کی تجویز تھی جس میں متحدہ پاکستان بھی کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کی حمایت کر رہی تھی، اس سلسلے چند ماہ قبل سابق میئر کراچی وسیم اختر کی دبئی میں ان سے ملاقات بھی سامنے آئی تھی، جو بے نتیجہ ثابت ہوئی۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد 2018 کے انتخابی نتائج سے مایوس ہو کر پاک سر زمین پارٹی سے راہیں جد کرنے والے رہنما انیس ایڈووکیٹ، رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب اور شکیل عمر سے بھی رابطے میں ہیں، حالیہ دنوں انہیں کراچی کی سیاست میں کردار ادا کرنے سے متعلق طاقتور حلقوں کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل ان کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی طرز نیا سیاسی اتحاد سامنے آنے کا امکان ہے جس میں مہاجر سیاست کے بکھرے دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی دعوت دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں