میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑے بڑے آمر نہیں رہے یہ کٹھ پتلی حکومت کیا ہے ،بلاول بھٹو

بڑے بڑے آمر نہیں رہے یہ کٹھ پتلی حکومت کیا ہے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے آمر نہیں رہے تو یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے آج ہرطرف مہنگائی اور کرپشن ہے، آٹا، چینی، پٹرول میں کرپشن ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے، لیکن ہم سندھ کے جزیروں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، کے الیکٹرک عوام کا خون چوس رہی ہے، لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی، سلیکٹڈ وزیراعظم کو مہنگائی کی خبر بھی ٹی وی کے ذریعے ملتی ہے، سندھ میں اب تک سیلاب کے متاثرین موجود ہیں، وزیراعظم نے امداد دینا تو دور کی بات انہیں پوچھا تک نہیں۔نالائق وزیراعظم نے دوست ممالک سے تعلقات بھی خطرے میں ڈال دیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے عوام کو دھوکا دیا، ایک ہزار ارب روپے کا پیکیج ایک دھوکا نکلا، اس میں سے 800 ارب روپیہ خود سندھ کے عوام کا ہے، ہمیں ملک میں آئین کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جنگ لڑنی ہے، جب کٹھ پتلیوں کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے تو عوام پر ظلم ہوتا ہے اور خارجہ پالیسی بھی تباہ ہوجاتی ہے، کشمیر کا مقدمہ لڑنے کا دعوے دار کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے، عمران خان نے کشمیر پر سودا کرلیا، نالائق وزیراعظم نے دوست ممالک سے تعلقات بھی خطرے میں ڈال دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں