میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفروروں ،اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،چیئرمین نیب

مفروروں ،اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،چیئرمین نیب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف ریفرنس بارے تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نیب منی لانڈرنگ، میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کیسز میرٹ پر نمٹانے کیلئے پر عزم ہے۔ نیب مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔چیئرمین نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کے لئے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کو قانون کے مطابق نمٹانے کے لئے تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے۔ یہ ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی ہے۔ نیب نئے عزم واستقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں