پی ڈی ایم جلسہ، عزیر بلوچ کی رہائی کے نعروں سے گونج اٹھا
شیئر کریں
( رپورٹ : شعیب مختار) گینگ وار سر غنہ عزیر جان بلوچ سیاسی حلقوں میں ایک مرتبہ پھر زیر بحث آ گیا پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے جلسے میں لیاری کے مکینوں کی جانب سے ملزم کی رہائی کے لیے بینرز آویزاں کر دیے گئے باغ جناح عزیر بلوچ کی رہائی کے نعروں سے گونج اٹھا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کی میز بانی میں کراچی کے باغ جناح میں جلسے کا انعقاد کا کیا گیا تھا جس میں گیارہ اپو زیشن جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی گئی تھی اس ضمن میں سانحہ کارساز کی 13 ویں برسی کے موقع پردوسری جماعتوں کے مد ِ مقابل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے بڑی تعداد میں جلسے میں حاضری کو یقینی بنایا گیا تھا جبکہ جلسے میں لیاری کے مکینوں کی بھی خاصہ بڑی تعداد سامنے آ ئی تھی اس سلسلے میں جلسے میں گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ کی رہائی کے لیے کام کرنے والی رہائی کمیٹی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی جنہوں نے عزیر بلوچ کی رہائی اور اسے بے گناہ قرار دینے سے متعلق مختلف قسم کے بینرز اٹھا رکھے تھے کمیٹی کی جانب سے گینگ وار سرغنہ کی رہائی کے لیے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے اور اسے پیپلز پارٹی کا حصہ قرار دیتے ہوئے ملزم کے حق میں گذشتہ روز نعرے بازی کو یقینی بنایا گیا ہے۔