میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھوبی کے اکائونٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

دھوبی کے اکائونٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دھوبی کے اکائونٹ سے ہونے والی اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پر سندھ کے ایک چھوٹے سے گاں ولومہر کے ایک دھوبی کو نوٹس بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی سندھ کے شہر گھوٹکی کے ایک گائوں نواحی گائوں ولومہر کے رہائشی دھوبی کے اکائونٹ سے 12 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس سلسلے میں ولو مہر کے دھوبی کو نوٹس بھجوا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے اکائونٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر دھوبی رمیش کمار پریشانی کا شکار ہو گیا ہے، انھوں نے اس سلسلے میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔رمیش کمارنے بتایا کہ وہ 2009 میں سردار غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر تھا، 2 سال پہلے شوگر مل کی نوکری چھوڑ چکا ہوں، بینک اکائونٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی کچھ پتا نہیں۔ایف بی آر کے مطابق 2015 اور 2019 میں رمیش کمار نے اربوں روپے کی خریداری کی ہے۔ ایف بی آر نے تحقیقات کے لیے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں