جلد اپوزیشن کے کیسز فائنل ہو جائیں گے، شیخ رشید
ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی۔حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، اب وہ ویسے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرنے کا نقصان ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا، خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں اور انہوں نے ان کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، اور جس جس نے چورن کھایا ہے اس کو پھکی دی جائے گی، یہ سب لوگ سائیڈ پر ہوں گے۔