فریال تالپور کیخلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر
ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف ارسلان تاج کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو نہیں بتائی۔درخواست میں بتایا گیا کہ شہداد کوٹ میں 60 ایکڑ زمین اثاثوں میں ظاہرنہیں کی تاہم شہداد پورمیں زمین بھی ریونیو کے ریکارڈ میں موجود ہے ۔نوابشاہ میں بھی پلاٹ کی تفصیل بھی الیکشن کمیشن کونہیں بتائی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور 22 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔