میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اسٹیج سے نیچے گرگئیں، کندھے اور پٹھوں میں تکلیف

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اسٹیج سے نیچے گرگئیں، کندھے اور پٹھوں میں تکلیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پرفارمنس کے دوران اسٹیج نے نیچے آگریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا کا لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے ایک مداح کوا سٹیج پر مدعو کیا جس نے گلوکارہ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لیڈی گاگا کو لے کر اسٹیج سے نیچے گر گیا۔اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر آنیوالے شخص نے لیڈی گاگا کو گود میں اٹھایا اور اچھل کود کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران گلوکارہ اور ان کا مداح دونوں ہی اپنا توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج کے کنارے عوام میں جاگرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد گلوکارہ کے کندھے کے پٹھوں میں تکلیف ہوگئی تاہم وہ واقعے کے فوری بعد دوبارہ اسٹیج پر آگئیں۔حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ وہ اسٹیج سے گری ہیں۔
https://youtu.be/Pq8xSQIJ1hg


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں